برطانیہ سے دوبئی اور عرب ممالک کا سفر کرنیوالے شہریوں کی بڑی تعداد جہاں مشرق وسطی میں جنگی صورتحا ل کی وجہ سے سخت پریشان اور اپنے پروگرامز منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے وہیں دوبئی سے سعودیہ ‘ عمان اور دیگر ممالک منتقل ہونے کے لیے مسافروں کو بھاری اخراجات کرنے پر پڑ رہے ہیں دوسری طرف نجی جیٹ کی بکنگ میں تقریبا 55فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ‘بیس ہزار پاﺅنڈ کے لاگت سے نجی جیٹ طیاروں پر عمارت یا سعودی عرب منتقل ہونے کے ساتھ بڑے پیمانے پرزمین سفری کا بھی انتخاب کیا جا رہا ہے ‘ متحدہ عرب امارات کے ایک کروڑ پتی شخص کو گزشتہ روز پانچ گھنٹے تک گاڑی چلاتے دیکھاگیا ‘ دوبئی سے ریاض کا سفر کرنے کیلئے کئی امیر لوگ بھی زمینی راستے کا انتخاب کرکے دوبئی سے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہیں ‘ مبینہ طو رپر تیرہ سیٹوں والے جہاز پر فی ٹرپ تقریبا 2لاکھ60ہزار پاﺅنڈ کے اخراجات آ رہے ہیں ‘ برطانیہ سے دوبئی کا سفر کرنیوالے کاروباری طبقے کو بھی صورتحال سے سخت پریشانی اور مسائل کا سامنا ہے ۔