پاکستانی کی جوابی کارروائیوں میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 زخمی

اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی کی افغانستان میں موثر جوابی کارروائی کے دوران اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 زخمی ہوچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے 46 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری کو دن کی روشنی میں پاکستانی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کرتے ہوئے افغان طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی افغان اہلکار فرار ہونے لگے، جس کے بعد پاک فوج نے مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ کارروائی کے دوران دشمن کے کمپاو¿نڈز کلیئر کیے گئے اور ان کے جھنڈے اتار دیے گئے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں ںے بتایا کہ افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ 31 چیک پوسٹس پرقبضہ کرلیا گیا ہے، افغان طالبان کے 115 ٹینکس، آرمڈ وہیکلز، آٹلری گنز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔