اسلام آباد:دو غیر ملکی ایئرلائنز سلام ایئر اور فلائی ناس نے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے ذرائع کے مطابق مسقط کی سلام ایئر کی پرواز OV 507 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچی، جبکہ واپسی کی پرواز OV 508 سیالکوٹ سے مسقط کے لیے روانہ بھی ہو گئی ہے اسی طرح مسقط سے کراچی کا فلائٹ آپریشن بھی بحال کر دیا گیا ہے اور مسقط سے کراچی آنے والی پرواز علی الصبح 4 بجے تک جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی فلائی ناس کی پرواز 315 سعودی دارالحکومت ریاض سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی اور بحیرہ عرب کے راستے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلام ایئر نے مسقط سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحیرہ عرب کے روٹ کے ذریعے شروع کیا ہے۔ تاہم تاحال سلام ایئر کا ایران، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت کے لیے فضائی آپریشن معطل ہے دوسری جانب سعودی عرب کی نجی ایئرلائن فلائی ناس نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں