نبیل الیاس کی زیر صدارت پیفما ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس

گجرات: پیفما کا جنرل باڈی اجلاس پیفما آفس گجرات منعقد ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین پیفما نبیل احمد الیاس نے کی۔ اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور درودِ پاک سے ہوا۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین پیفما ملک اظہار احمد اعوان نے ایف بی آر کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین پیفما نے سیلز ٹیکس کمپلائنس بارے ممبران پر زور دیا کہ تمام پنکھا ساز جو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں باقاعدگی سے ٹیکس جمع کروائیں. اور جو کمپنیاں سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں وہ اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ تھرڈ شیڈول کی پاسداری ہم سب پر لازم ہے۔جس کے مطابق پنکھے کی پیکنگ پر قیمتوں کا اندراج بمع سیلز ٹیکس کرنا اور سیلز کے ساتھ انوائس جاری کرنا لازم ہے۔ تمام ممبران اس قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ایک زمہ دار بزنس مین ہونے کا ثبوت دیں تا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔