صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر آمد بورڈ کے 8 ویں اجلاس کی صدارت کی جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیاڈی جی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی سارہ رشید کی ایجنڈا آئٹمز بارے تفصیلی بریفننگ اجلاس میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2019 میں بعض ترامیم کی منظوری دی گئی جو پنجاب کابینہ کو بھجوائی جائیں گی جو کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار بنایا گیا جاب پورٹل پوری طرح فعال ہے جاب پورٹل کو انڈسٹری ،وفاقی ادارے نیو ٹیک اور دیگر متعلقہ اداروں سے منسلک کیا گیا ہے یہ پورٹل انڈسٹری کو ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت اور نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں معاون ثابت ہو رہا ہے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے آن لائن رجسٹریشن حاصل کرسکتے ہیں یہ ترامیم ادارے کے انتظامی معاملات ، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہوں گی بورڈ نے ادارے کی ورکنگ کیلئے 3 نئی گاڑیوں کی خریداری اور مونوٹائزیشن کے عمل کی اصولی منظوری دی گاڑیوں کی خریداری فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت اور منظوری سے عمل میں لائی جائے گی بورڈ نے عوام کی آگاہی کیلئے اتھارٹی کے اپنے فنڈزسے ،ورکشاپس،تربیتی پروگرامز،سیمنارز کے انعقاد اور تھرڈ پارٹی ایونیو ایشن کیلئے ادائیگی کی منظوری دی اجلاس میں بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے منٹثس کی توثیق کی گئی ادارے کی مختلف کمپنیوں کی رپورٹس اور فنی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے پراگریس رپورٹ بھی پیش کی گئی انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کے اداروں کو رجسٹریشن کے آن لائن سسٹم کے ذریعے گھر کی دہلیز پر رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے صنعتی ترقی کیلئے معیاری فنی تعلیم کا فروغ اور انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری ناگزیر ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کی بہتری کیلئے مو¿ثر لائحہ عمل اپنایا ہے چوہدری شافع حسین کا کہنا کورسز کو انڈسٹری کی ضرورت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ کے فراہم کردہ فنڈز سے ٹیوٹا کے اداروں کی لیبز کو بھی آپ گریڈ کیا گیا ہے پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے جڑا ہے