مقامی سہولت کار وں کی معاونت سے تین خودکش بمبارلاہور شہر میں داخل

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔محکمہ داخلہ کی جانب جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فتنة الخوارج کا کمانڈر تین خودکش بمباروں سمیت لاہور پہنچ گیامحکمہ داخلہ نے آگاہ کیا ہے کہ ‘مذکورہ کمانڈر 3 خودکش بمباروں کے ہمراہ وادی تیراہ کے راستے لاہور پہنچ چکا ہے، جنہیں افغانستان کے علاقے پکتیکا میں تربیت دی گئی ہے‘لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سے 4 مقامی سہولت کار اس تشکیل کی معاونت کر رہے ہیں مذکورہ عناصر نے اہداف کی ریکی مکمل کرلی ہے اور خودکش جیکٹس، اسلحہ، بارودری مواد اور ایک رکشہ بھی حاصل کرلیا ہے تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘مصدقہ ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ فتنة الخوارج کا کمانڈر آصف عمر نے 25 فروری سے 3 مارچ 2026 کے دوران لاہور میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات پر دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے بارود سے بھری گاڑی استعمال کی جائیگی دہشت گردی کے حوالے سے کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کی اشد ضرورت ہے