سید فراز مہدی کو ضلع کونسل کا اضافی چارج مل گیا

گجرات:ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن سید فراز مہدی کو ضلع کونسل گجرات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سید فراز مہدی نے ضلع کونسل کا اضافی چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی متعلقہ افسران سے ابتدائی بریفنگ لی اور امور کو بہتر انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ضلعی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سید فراز مہدی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کونسل کے معاملات احسن انداز میں آگے بڑھائیں گے۔