گجرات: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کیساتھ اسلام آباد ہا¶س میں حلقے کی یونین کونسل شادیوال اچھرکے، شادیوال محمود کے، جسوکی، کھوجیانوالی، کٹھالہ اور جھیورانوالی کے چیئرمینوں، کونسلرز اور معزز عمائدینِ علاقہ نے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں سید توقیر گیلانی جھیورانوالی، چوہدری ارشاد محمود کے ونڈ، عمران واہگی، صدام دراجی شادیوال اچھرکے، عدنان چوکنا نوالی، نوید نت، حاجی رشید، ناصر سیان جسوکی، عزیر خوجیانوالی، رضوان، افتخار شادیوال، فیصل جھیورانوالی، افضل شادیوال محمود کے، علی اختر شادیوال، غلام سرور باجوہ، چوہدری مبشر، چوہدری زین طارق ڈورا شادیوال شامل تھے ملاقات کے دوران حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی مسائل کے حل اور آئندہ ترقیاتی حکمتِ عملی پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمائدینِ علاقہ اور بلدیاتی نمائندگان نے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر وفاقی وزیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے مزید منصوبوں کے لیے اقدامات کی درخواست بھی پیش کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وفد کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا، جہاں باہمی مشاورت، عوامی خدمت کے تسلسل اور ضلع گجرات میں مزید ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔