گجرات( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرات صبا سحر نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ گجرات میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے بولی کے طریقہ کار، سرکاری نرخنامے اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منڈی میں سپلائی میں اضافے کے باعث سیب اور کیلے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ نیلامی کا عمل شفاف رکھا جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔