سبزی اور پھل فروٹ منڈیوں میں افسران کی موجودگی میں نیلامی

گجرات( سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ ڈنگہ اور فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ سرائے عالمگیر میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے بولی کے طریقہ کار، طلب و رسد اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ آڑھتیوں کو ہدایت کی گئی کہ نیلامی کا عمل مکمل شفاف رکھا جائے اور مقررہ نرخوں پر عمل یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب قیمت پر دستیاب رہیں۔