گجرات:ڈپٹی کمشنر نورالعین کا کڈنی سینٹر گجرات کا دورہ، بورڈ آف گورنرز اجلاس کی صدارت‘ مستحق مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا گیاڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے کڈنی سینٹر گجرات کا دورہ کیا، بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی، اور سینٹر کے مختلف شعبہ جات و وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں گزشتہ سال کیے گئے اخراجات اور زیرعلاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیابورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوری 2026 کے دوران کڈنی سینٹر میں 3237 ڈائیلسز کیے گئے، جبکہ ادارے میں مجموعی طور پر اب تک 2 لاکھ 31 ہزار 172 ڈائیلسز کیے جا چکے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 119 سے زائد مریضوں کا مفت یا رعایتی ڈائیلسز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کنارہ نجی ریستوران میں فنڈ ریزنگ مہم کے دوران مخیر حضرات سے کڈنی سینٹر کے اس عظیم فلاحی مشن کو جاری رکھنے کا کہا۔اجلاس میں صدر میاں محمد اعجاز، خالد پرویز بٹ، عاصم مشتاق بٹ، چوہدری محمد اصغر، عقیل اعجاز، شاہد اکبر، ڈاکٹر عباس گوندل، چوہدری نواز ریخانیہ، اکررم سانتل، عمر بھٹہ، جاوید بھٹہ، محمد شہزاد، چوہدری ناصر، تیمور چغتائی سمیت دیگر بورڈ ممبران شریک ہوئے۔ضلعی افسر ماحولیات اسامہ ماجد کی زیر نگرانی ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں۔آج ٹیم کے ہمراہ مجموعی طور پر 15 صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت کا معائنہ کیا گیا، جہاں کوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی۔تاہم پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف مہم کے دوران 15 انسپکشنز کی گئیں۔ کارروائی کے نتیجے میں 54 کلوگرام ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے، 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک دکان کو سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔