بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگوانے اسلام آباد ہائی کورٹ آئے ہیں، 13 ماہ سے ہم آرہے ہیں، اس چیف جسٹس کو لایا ہی اس لیے گیا تاکہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز مقرر نہ ہوسکیںسابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق پارٹی کے رویے اور کردار پر سوالات اٹھادیے اور پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا بس بہت ہوگیا، جو بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی آئے ہیں یہ چیف جسٹس اٹھ کر بھاگ جاتے ہیں ایک دفعہ میں بھی عدالت میں کھڑی ہوئی تو چیف جسٹس اٹھ کر چلے گئے، یہ کرسی عوام کو انصاف دینے کے لیے ہے، دنیا بھر میں عدالتیں ایسی نہیں ہوتی، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کیسز ہمارا مسئلہ ہے،محسن نقوی نے کہا کہ پارٹی ہمارے ساتھ ہے ہمیں معلوم ہورہا تھا کہ ایجنسی کے بندے ڈاکٹرز کے پاس جارہے ہیں حسنین اخونذادہ نے کہا کہ محسن نقوی نے گارنٹی دی ہے کہ الشفاءہسپتال جائیں گے اور ڈاکٹرز اور اہلہ خانہ بھی ساتھ ہوں گے، ہم نے ڈاکٹر عاصم اور عظمی خان کا نام دیا، ہمیں پیغام ملا کے بہنیں نہیں جاسکتیں، ہم نے ڈاکٹر برقی کا نام دیا پھر کہا وہ بھی قبول نہیںپارٹی والے بتائیں وہ کیا کر رہے ہیں، جب ہم اسپتال کا مطالبہ کر رہے تھے تو انہوں نے جیل بھجوادیا۔