انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نئے سیکیورٹی فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاو¿نٹ کو پاس ورڈ سے محفوظ بنا سکیں گے۔ اس فیچر کو اکاو¿نٹ پاس ورڈ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد موجودہ سیکیورٹی آپشنز جیسے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کے ساتھ اضافی تحفظ فراہم کرنا ہے اکاو¿نٹ پاس ورڈ فیچر کے تحت صارفین ایپ کی سیٹنگز میں جا کر حروف اور اعداد پر مشتمل پاس ورڈ بنا سکیں گے۔ بیٹا اپ ڈیٹس کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق پاس ورڈ کی لمبائی 6 سے 20 حروف کے درمیان ہوگی اور اس میں کم از کم ایک حرف اور ایک عدد شامل کرنا لازمی ہوگایہ اپ ڈیٹ فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں دیگر بیٹا فیچرز کی طرح امکان ہے کہ اسے پہلے منتخب ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جائے گا اور بعد میں ایپ کے آئندہ ورڑن میں وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا یہ نیا پاس ورڈ واٹس ایپ کے موجودہ 6 ہندسوں پر مشتمل ویریفکیشن کوڈ کے ساتھ کام کرے گا۔