شیڈو ہوم سیکرٹری ضیاءیوسف نے برطانیہ میں نقاب پر پابندی لگانیکی تجویز پیش کر دی

شیڈو ہوم سیکرٹری ضیاءیوسف نے برطانیہ میں نقاب پر پابندی لگانیکی تجویز پیش کر دی‘ضیاءیوسف نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کے ڈیجیٹل دور میں بعض لوگ چہرے کو ڈھانپ کر نگرانی کے عمل سے باہر نکل سکتے ہیں لہذا چہرے ڈھانپنے پر پابندی کے حوالے سے قانونی ساز نسلی برادریوں کے انضمام میں معاون ثابت ہوگی اور عوام کو زیادہ محفوظ تصور کرانے کیلئے موزوں ہوگی ‘ ڈوور میں ایک تقریب کے دوران نائجل فریگ نے بھی انکی تجویز کی بھر پور حمایت کی ہے ‘ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضیاءیوسف نے جون میں ریفارم کے چیئرمین کے عہدے سے نقاب پر پابندی کے تنازعہ کے بعد استعفیٰ دیدیا تھا‘ ضیاءیوسف نے اب اپنی پالیسی کو کلیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ذاتی طو رپر نقاب پر پابندی کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اگر کوئی شخص نقاب کا سہارا لیکر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے عمل سے باہر نکل جاتا ہے تو یہ مضحکہ خیز عمل ہوگا‘نائیجل فریگ نے حال ہی میں ایک نیو کیسل میں ہونیوالے واقعہ کو کوڈ کرتے ہوئے کہا کہ نیو کیسل میں پرہجوم مقام پر ایک شخص نے چہرے پر ماسک پہن کر کھڑکیوں کو توڑا جس کی شناخت مشکل ہوگئی فرانس کے شہر لیون میں نقاب پوش افراد نے ایک طالبعلم کو ہلاک کر دیاایسے واقعات کا تدارک نئی قانون سازی سے ممکن ہوگا۔