برطانیہ میں رواں ہفتے 18سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

برطانیہ میں سردی کی طویل لہر کے بعد جہاں سنہری دھوپ کا آغاز ہوگیا وہیں رواں ہفتے 18سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت بڑھنے کا بھی امکان ظاہر کر دیاگیا ہے ‘ برطانوی میٹ آفس کے مطابق موسم سرما کے آخری ہفتے میں موسم بہار سے قبل درجہ حرارت بڑھے گا طوفانوں اور برفباری کی جگہ اب دھوپ لے گی‘جنوبی انگلینڈ کے بعض مقامات پر آج د رجہ حرارت 13سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ کل 14 اور بدھ تک 18سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے ‘ کل اور بدھ کو تیز روشن دھوپ کیساتھ درجہ حرارت 14سینٹی گریڈ سے آغاز ہوگا جو بڑھے گاجنوب مغرب کی طرف سے چلنے والی ہواﺅں کی وجہ سے درجہ حرارت برقرار ہے مگر آج تبدیل ہو جائیگاشمالی علاقوں میں وقفے وقفے کیساتھ بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے حالیہ سال میں ہونیوالی بارشیں اور برفباری سابقہ کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔