افغان چاقو بردار شخص نے ٹرین اسٹیشن پرحملہ کر کے متعدد افراد زخمی کر دیا

افغان چاقو بردار شخص نے جرمنی کے ایک معروف ٹرین اسٹیشن پر اچانک حملہ کر کے متعدد افراد زخمی کر دیا برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق35سالہ افغان چاقو بردار نے جرمن ٹرین سٹیشن میں یہوواہ وٹنس سٹینڈ پر متعدد افراد کو اچانک اپنا نشانہ بنایا متعدد افراد کو زخمی کرنے کے بعد بعض بہادر شہریوں نے اسے دبوچ لیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لے لیا جس سے تحقیقات جاری ہیں ‘ مشتبہ شخص صبح سویرے وورزبرگ سینٹرل اسٹیشن کے داخلی ہال میں دیکھاگیا جویہوواہ کے گواہ اسٹینڈ کے قریب پہنچا اور پھر ایک 68 سالہ شخص کو اچانک چھرا گھونپ دیا ایک 55 سالہ اور 51 سالہ بوڑھے شخص پر بھی چھرے سے حملہ کیاجس سے وہ زخمی ہو گئے باویرین پولیس کے ترجمان کے مطابق ایک سادہ لباس پولیس آفیسر سمیت کئی راہگیروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے نوجوان کو پکڑلیایہ امر قابل ذکر ہے کہ 2021 میں وارزبرگ میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ایک ذہنی مریض پناہ گزین نے تین خواتین کو ہلاک اور نو افراد کو چھریاں مار مار کر شدید زخمی کر دیاتھا۔