لاہور:خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں کاہنہ پولیس نے 12 گھنٹوں میں زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاکاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو ویلنشیا ٹاون سے ٹریس کیا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران مقدمہ کارروائی کی خود نگرانی کر رہے تھے ایس پی ماڈل ٹاو¿ن شہربانو نقوی کے مطابق متاثرہ خاتون ڈیفنس روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی، خاتون کے جاننے والے نے راشن اور گھریلو کام دلوانے کے بہانے ویلنشیا ٹاو¿ن گیٹ 9 پر بلایا ملزم خاتون کو موٹر سائیکل پر ویلنشیا ٹاو¿ن میں واقع زیر تعمیر گھر لے گیا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھی سے مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاایس پی ماڈل ٹاو¿ن کا کہنا تھا کہ خاتون کے شور کرنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ساجد اور لیاقت مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیے گئے۔