سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں اور ایم کیو ایم، وفاقی وزراءکی نفرت انگیز تقاریر اور سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کھل کر سامنے آرہی ہیںسندھ حکومت نے ایم کیو ایم اور وفاقی وزرا کے کراچی سے متعلق بیانات پر پاکستان پیپلزپارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاق سے سنجیدگی کے ساتھ وضاحت طلب کرے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی مہم کے تحت وفاقی وزراءسندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشوں میں مصروف ہیں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس معاملے پر سنجیدگی سے وضاحت طلب کرے۔