جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76رنز کےساتھ شکست دیکر سپر ایٹ مرحلہ جیت لیا

جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76رنز کےساتھ شکست دیکر سپر ایٹ مرحلہ جیت لیا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوالڈ بریوس 45، رائن رکلٹن 7، کوئنٹن ڈی کاک 6، کپتان ایڈن مارکرم 4 اور مارکو جینسن 2 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ٹرسٹن اسٹبز 44 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ پویلین لوٹے بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3 اور ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ ورون چکرورتی اور شیوم ڈوبے 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے سپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی احمد آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے 43 ویں میچ میں بھارتی ٹیم 188 رنزکے تعاقب میں 19 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوگئی بھارت کی جانب سے شیوم ڈوبے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہاردیک پانڈیا 18، کپتان سوریا کمار یادو 18، ابھیشیک شرما 15، واشنگٹن سندر 11، تلک ورما 1، ارشدیپ سنگھ 1، رنکو سنگھ 0، ایشان کشن 0 اور جسپریت بمراہ 0 کے انفرادی اسکور پر آ¶ٹ ہوئے جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے 4، کیشور مہاراج نے 3، کوربن بوش نے 2 جبکہ ایڈن مارکرم نے 1وکٹ حاصل کی۔