بدنامِ زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی مجرم جیفری اپیسٹین کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیںبھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رینا نے بتایا کہ جب ان کی عمر 21 برس تھی تو ایپسٹین نے انہیں شدید ذہنی، جسمانی اور جنسی اذیت کا نشانہ بنایاخاتون کے بقول حالانکہ اس وقت میری عمر 21 اور جیفری ایپسٹین کی عمر 47 سال کے لگ بھگ تھی لیکن وہ مسلسل بدسلوکی سے مجھے مسلسل ذہنی صدمات پہنچاتا رہتا تھا جیفری ایپسٹین سے ملاقات سے قبل بھی وہ جنسی استحصال کا شکار رہ چکی تھیں اور اسی لیے خاموش طبع ہوگئی تھی ایپسٹین نے میری اسی کمزوری کا فائدہ اٹھایامتاثرہ خاتون کے بقول ایک سفر کے دوران جیفری ایپسٹین نے اپنے ’انتہائی سیاہ اور خطرناک راز‘ بتائے اور جب یہ راز میں نے ایک اور لڑکی سے شیئر کی تو جیفری ایپسٹین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میری نگرانی کرائی جاتی رہی متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ جیفری ایپسٹین نہ صرف ان کی جسمانی ساخت پر تنقید کرتا رہا بلکہ بار بار تذلیل کرتے ہوئے انہیں زیادہ عمر کی ہونے کا طعنہ بھی دیتا تھاآخری ملاقات میں جیفری ایپسٹین کا رویہ انتہائی پرتشدد تھا جس کے بعد ان سے مکمل طور پر رابطہ ختم کر دیا لیکن طویل عرصے تک خوف اور دباو¿ کے باعث خاموش رہی۔