برطانیہ میں 28ملین افراد دائمی درد کا شکار‘ مزید 20لاکھ فہرست میں شامل ہونگے

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں ایک مختاط اندازے کے مطابق 28ملین افراد دائمی دردوں کا شکار ہیں آئندہ چند برسوں میں مزید بیس لاکھ لوگ دائمی درد کا شکار ہو جائینگے ‘ خوا تین کو مردوں کے مقابلے میں دائمی دردوں کا پچاس فیصد تک زائد سامنا ہے ‘ تین ماہ سے زائد عرصے تک برقرار رہنے والی درد کی علامت کو دائمی گردانا جاتا ہے ‘ یہ حالت خواتین اور بوڑھے لوگوں میں زیادہ عام طور پر زیادہ رپورٹ کی جاتی ہے تحقیق کے مطابق 2040 تک انگلینڈ کی عمر رسیدہ آبادی کی وجہ سے تقریباً 20 لاکھ مزید لوگ دائمی درد میں مبتلا ہوں گے خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس بوجھ کو برداشت کریں گی جیسا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں پہلے سے ہی مردوں کے مقابلے میں لگ بھگ 50 فیصد زیادہ امکان ہے کہ وہ مستقل درد کا شکار ہوں مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دائمی درد صرف خواتین کو زیادہ عام طور پر محسوس نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ حقیقت میں زیادہ دیر تک چل سکتا ہے مدافعتی خلیے کم فعال ہوتے ہیں اس لیے خواتین کو طویل عرصے تک درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے عام دائمی درد کی حالتوں میں کمر درد، جوڑوں کا درد، سر درد یا درد شقیقہ اور اینڈومیٹرائیوسس سرفہرست ہیں۔