گیٹ وک ہوائی اڈے پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایک بندوق بردار شخص کو مشکوک جان کر گرفتار کرلیا بندوق بردار شخص کی موجودگی اور اچانک کاروائی سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیابرطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برائٹن سے لندن کے ہوائی اڈے پر جانےوالی ٹرین کے مسافروں کی اطلاع پر کے بعد جمعہ کی سہ پہر کو ٹرمینس کو فوری طو رپر بند کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ سوار ایک شخص کے پاس دو آتشیں ہتھیار تھے برٹش ٹرانسپورٹ پولیس (بی ٹی پی) اور سسیکس پولیس دونوں کے افسران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طو رپرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے ٹرین دوپہر 1.25 بجے کے قریب ایئرپورٹ ریلوے سٹیشن میں داخل ہوئی جس کے بعد تمام پلیٹ فارمز کو ہتھیار بند شخص کی موجودگی کے سبب خالی کرا لیاگیادو ران تحقیقات یہ بات سامنے آئی مذکورہ شخص کے پاس دونوں بندوقیں دراصل جعلی ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گیٹ وک ایکسپریس، گریٹ ویسٹرن ریلوے، سدرن اور تھیمس لنک سروسز بھی متاثر ہونیکی اطلاعات ہیں۔