اسلام آباد:ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر اپنے نظام کو ایف بی آر کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں مقررہ مدت کے اندر تعمیل لازمی قرار دی گئی ہے پوائنٹ آف سیلز مشین استعمال کرنے والے تمام کاروباری یونٹس کو ایف بی آر کے مرکزی نظام سے جوڑا جائے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق ہوٹلوں، گیسٹ ہا¶سز، میرج ہالز اور مختلف کلبز پر بھی ہوگا جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر سروسز اور کارگو آپریٹرز کو بھی اس عمل کا پابند بنایا گیا ہےنوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لیبارٹریز، ویٹرنری ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک اور ایکسرے سینٹرز، نجی اسپتال، پرائیویٹ کنسلٹنٹس اور دیگر ہیلتھ کیئر سروسز فراہم کرنے والے ادارے بھی اس پابندی کے دائرے میں آئیں گے۔ اسی طرح ہیلتھ کلبز، سوئمنگ پولز، فٹنس سینٹرز اور ملٹی پرپز کلبز کو بھی ٹیکس نظام سے جوڑنا لازمی قرار دیا گیا ہے ایف بی آر کے مطابق بڑے اور معروف کلبز بشمول کراچی جمخانہ، رائل پام، چناب کلب، اسلام آباد کلب اور لاہور جمخانہ کو بھی اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔ مزید برآں چارٹرڈ اکا¶نٹنٹس فرمز اور کاسٹ و مینجمنٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔