صادق آباد کے علاقے احمد پور لمہ میں فاضل واہ نہر کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے
کارروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ مقابلہ تاحال جاری ہے صورتحال کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ڈی پی او عرفان علی سمو کے مطابق خفیہ ذرائع سے ڈاکو¶ں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی عمل میں لائی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔