بورڈ آف پیس کاافتتاحی اجلاس ‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج میزبانی کرینگے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج واشنگٹن میں اپنے نام نہاد بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں غزہ کی تعمیر نو حکمت عملی اور مالی وسائل کے اعلان پر غور کیا جائے گااجلاس میں دنیا بھر سے مدعو کیے گئے ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے افتتاحی اجلاس کا بنیادی ایجنڈا غزہ کی تعمیرنو کا جامع منصوبہ ہے غزہ کی پٹی گزشتہ مہینوں کی شدید جنگ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا شکار ہو چکی ہے جس کے بعد انسانی بحران نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے ذرائع کے مطابق اب تک 35 رہنماو¿ں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ 26 ممالک باضابطہ طور پر شامل ہو کر بانی اراکین قرار پائے ہیں کم از کم 14 ممالک نے دعوت مسترد کر دی ہے وائٹ ہاو¿س کی جانب سے باضابطہ طور پر 50 ممالک کو بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی توقع کی جا رہی ہے کہ امریکا غزہ کی انسانی ہمدردی اور تعمیرِ نو کی کوششوں کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر 5 ارب ڈالر کے فنڈ کے قیام کا اعلان کرے گا اس کے علاوہ ایک مجوزہ انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آ سکتی ہیں، جو غزہ میں سیکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے تعینات کی جا سکتی ہے۔