رمضان کی آمد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیاگیا ہے: روبینہ خالد

رمضان کی آمد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کردیاگیا ہے اس اضافے کے بعد مستحق خواتین کو 13 ہزار 500 روپے کے بجائے 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے علاوہ ازیں بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کی رقوم میں بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ماو¿ں اور بچوں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ خواتین پوری رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی برداشت نہ کریں، شکایات کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرنے یا قریبی دفتر سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا، سہ ماہی قسط اب بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ لائیو ای کچہری کے دوران روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔