اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری اداروں کے رمضان اوقات کار جاری کر دیے

وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں کیلئے رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح 9 بجے سے 2 بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔