کراچی: درجنوں شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت منشیات فروش باپ بیٹا گرفتار

شہر قائد میں لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کرنے والے ڈکیت باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا گیاگرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان سگے باپ بیٹے ہیں، جن کی شناخت اشرف عرف پپو اور بیٹے کی شناخت شہزاد کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار باپ بیٹے نے شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاپولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 4 میں معروف سپراسٹورکے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی‘ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتارملزم اشرف عرف پپو عادی جرائم پیشہ ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جب کہ ملزمان ماضی میں منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے ہیں اور کئی بار گرفتار ہو چکے ہیں دوران کارروائی 2 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا