کراچی:ویگو ڈالے سے سوزوکی ٹکرا گئی‘ سپر ہائی وے پر بڑا ٹریفک حادثہ ‘متعدد افراد زخمی

سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ویگو ڈالے اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کر دیا گیازخمیوں میں 65 سالہ سلیم، 30 سالہ اویس، 27 سالہ فاروق، 28 سالہ نعمان، 31 سالہ حیدر علی، 26 سالہ عامر، 18 سالہ حامد اور 27 سالہ اعظم شامل ہیں۔