صحت کے شعبے میں ٹیلی میڈیسن ایک انقلاب ہے ٹیکنالوجی نے دوردراز علاقوں میں علاج آسان کر دیاان خیالات کا اظہار وزیر صحت مصطفی کمال نے اسلام آباد میںٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ نظام صحت میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ صحت کے بنیادی نظام کو مضبوط کرنا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل پر دبا¶ ہے ہم ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے مساوی آبادی پیدا کر رہے ہیں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر کیلئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ ضروری ہے، ہیلتھ کیئر سسٹم لوگوں کو بیمار بننے سے بچانے میں ناکام ہے انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سنٹرز میں مریضوں اور ڈاکٹرز کی مانیٹرنگ کی جائے گی ٹیلی میڈیسن سے غریب طبقے کیلئے علاج آسان بنانا چاہتے ہیں۔ بنیادی مراکز صحت کو مضبوط بنانے سے بڑے اسپتالوں پر بوجھ کم ہو گا