ہندوستانی ادارکارراجپال یادیو کی ضمانت‘ بھائی کا رد عمل بھی چرچوں میں آگیا

عدالت نے راجپال یادیو کی سزا کو 18 مارچ تک کے لیے معطل کر دیا یادیو نے پیر کے روز شکایت کنندہ کو 1.5 کروڑ روپے ادا کیے، جس کے بعد انہیں ضمانت ملی دہلی کی عدالت نے 9 کروڑ روپے کے چیک با¶نس کیس میں دی گئی سزا کو معطل کرتے ہوئے عبوری ضمانت دے دی جس پر اداکار کے بھائی کا ردعمل بھی سامنے آگیااداکار نے عدالت کو بتایا کہ ان کی بھتیجی کی شادی 19 فروری کو ہے۔ اس موقع پر راجپال یادیو کے بڑے بھائی سریپال یادیو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاندان اس بات پر بےحد مسرور ہے کہ وہ شادی میں شریک ہو سکیں گے انکے بھائی کا کہنا ہے کہ اگر بھائی وہ نہ آتے تو شادی کا کیا مطلب رہ جاتا؟ جی ہاں، وہ خاندان کی سب سے بڑی کشش ہیں شادی میں ساری رونق انہی کی وجہ سے ہوتی ہے بھائی کا کہنا تھا کہ تمام تیاریاں مکمل تھیں، لیکن اچانک یہ معاملہ سامنے آیا اور وہ (راجپال) سوچ رہے تھے کہ شاید شریک نہ ہو سکیں اب وہ آ رہے ہیں، ہم خدا کے بے حد شکر گزار ہیں آپ سب نے ہمارا ساتھ دیا پورے خاندان میں خوشی کی لہر ہے اگر راجپال شریک نہ ہوتے تو جشن ادھورا رہ جاتا اس سے بڑی راحت کوئی نہیں ہو سکتی اگر وہ نہ ہوتے تو کوئی مزہ ہی نہ رہتا، سب کچھ بے معنی لگتا۔