وزیراعظم کی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں جوہری ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کی حمایت کا اعادہ کیا گیا وزیراعظم نے کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، نیوکلیئر پاور جنریشن اور صنعتی ایپلی کیشنز جیسے شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ میں IAEA کے کردار کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیانائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات جناب عطاءاللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھیں انہوں نے پاکستان اور ا?ئی اے ای اے کے درمیان مضبوط شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف آئی اے ای اے کے تکنیکی تعاون پروگرام سے مستفید ہو رہا ہے بلکہ اپنے ماہرین کی فراہمی اور ادارے کے رکن ممالک کے لیے بین الاقوامی تربیت کے انعقاد کے ذریعے ادارے کے کام میں حصہ ڈال رہا ہے۔