عمران خان کی نظر آج بھی جوانوں کی طرح ہے: وزیر مملکت طلال چوہدری

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ دھرنے کے شرکاء کو مختلف اقسام کے پراٹھے پہنچائے گئے، علامہ راجہ ناصر عباس اس کی تصدیق کرلیں ورنہ ہمارے پاس سارے شواہد ہیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ اُن کی رپورٹ اچھی آئے انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ایسے لوگوں کو بھی پہنچایا گیا جو پارلیمنٹیرینز نہیں تھے جبکہ مسلح افراد کو پارلیمنٹ لاجز تک پہنچایا گیا جہاں فیملیز موجود تھی، اس طرح کے اقدامات سے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد نئی ایس او پیز اور ہدیات جاری کی گئی ہیں۔ ہمارا ان بزدلوں سے واسطہ ہے جو مساجد اور امام بارگاہوں کو نہیں چھوڑتے۔