شانگلہ میں آپریشن کے درمیان مقابلہ، پولیس کے تین جوان شہید، تین دہشت گردبھی مارے گئے پورن کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ جاری تھا اس دوران کابل گرام میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی شانگلہ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پورن کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران کابل گرام کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کے عناصر نے اچانک فائرنگ کر دی نتیجے میں شانگلہ پولیس کے بہادر اہلکار حوالدار مقبول احمد، اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان موقع پر ہی شہید ہو گئے بعد ازاں شانگلہ کے ہیڈ کوارٹر الپوری کی پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں پولیس ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے چند ساتھی پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے