برطانیہ میں ایک خاتون افسر کو قاتل قیدی کے ساتھ افیئر رکھنے کے الزام میں قید کی سزا سنادی گئی عدالتی دستاویزات کے مطابق پروبیشن افسر نے سزا یافتہ قاتل قید کے ساتھ اُس وقت جنسی تعلق قائم کیا جب وہ جنوبی لندن کی جیل میں تعینات تھیں دونوں کی ملاقات اسی جیل میں ہوئی، تاہم ان کے تعلقات اس وقت شروع ہوئے جب بیتھنی ڈینٹ رینالڈز کی تعیناتی دوسری جیل میں ہوئی عدالت کو بتایا گیا کہ قیدی کیرن رابنسن نے سب سے سوشل میڈیا پر بھی رابطہ کیا جس کے بعد خاتون افسر بیتھنی ڈینٹ رینالڈز متعدد بار جیل میں ملاقات کے لیے گئی تھیں ان خفیہ ملاقاتوں کی ویڈیو بن گئی جسے پولیس نے بطور شواہد عدالت میں پیش کیاعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت میں سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروبیشن افسر جیل کے اندر قیدی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ہیں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ 12 جون 2024 کو کیرن رابنسن کے سیل کی تلاشی کے دوران بیتھنی ڈینٹ رینالڈز کا خط اور ایک ڈائری برآمد ہوئی جس میں اس کا پتہ، موبائل نمبر اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیل موجود تھی