میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور شروع کر دیاگیافیچر کو سیکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے خطرہ جانتے ہوئے بھی متعارف کرائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے باوجود اپنے اسمارٹ گلاسز میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور کر رہی ہے اخبار کے مطابق کمپنی کے ایک اندرونی میمو میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے سیکیورٹی اور پرائیویسی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی امریکا میں جاری سیاسی صورتحال کے دوران اس فیچر کو متعارف کرانے میں ممکنہ فائدہ دیکھ رہی ہے نیم ٹیگ‘ نامی فیچر چشمہ پہننے والے افراد کو ا±ن لوگوں کی شناختی معلومات فراہم کرے گا جنہیں وہ دیکھ رہے ہوں گے۔