اقوامِ متحدہ کی نمائندہ پر اسرائیل کا جھوٹا الزام‘ یورپی وزیر متنازعہ بن گئے

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقوں فرانچیسکا البانیز کے خلاف مبینہ جھوٹے بیان کے معاملے پر یورپ میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے متعدد عالمی میڈیا اداروں نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرائیل کو انسانیت کا مشترکہ دشمن قرار نہیں دیا تھا ایمنیسٹی کی سیکریٹری جنرل ایگنس کالامارد نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی وزرا نہ صرف اپنے الزامات واپس لیں بلکہ سرعام معافی بھی مانگیں انہوں نے اسے سیاسی بزدلی قرار دیااس کے باوجود فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے بعض وزرا نے تاحال اپنے بیانات واپس نہیں لیے رپورٹس کے مطابق France 24 اور Reuters نے ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ کی جانچ کے بعد واضح کیا کہ دوحہ میں ایک فورم کے دوران البانیز کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ اصل میں وہ عالمی مالیاتی نظام اور اسلحہ کی صنعت کا حوالہ دے رہی تھیں’دوسری جانب 100 سے زائد عالمی شخصیات نے بھی البانیز کی حمایت کی ہے، جن میں اداکار مارک رافیلو اور یاویئر بارڈیم شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی حقوق کی حمایت پر اقوامِ متحدہ کی نمائندہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔