اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں زمینوں کو “ریاستی ملکیت” قرار دینے کے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے زمینوں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا جو 1967 میں مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے بعد سے معطل تھا نئی پالیسی کے تحت کسی بھی علاقے میں رجسٹریشن شروع ہونے پر زمین کا دعویٰ کرنے والوں کو ملکیت کے دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہوں گے اس منصوبے کے تحت اگر فلسطینی اپنی زمین کی ملکیت ثابت نہ کر سکے تو وہ زمین ریاست کے نام پر درج کی جا سکے گی، جس پر فلسطینی قیادت اور خطے کے کئی ممالک نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ تجویز وزیر خزانہ سموٹرچ، وزیر انصاف اور وزیر دفاع کی جانب سے پیش کی گئی تھی حماس نے بھی اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں کو ریاستی اراضی قرار دے کر قبضے کو قانونی شکل دینا چاہتا ہے۔