وزیر اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر آسٹریا کے لیے روانہ ہو گئے جس کے باعث وزیراعظم شہباز شریف بنگلا دیش کے نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے‘ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو تقریب حلف برداری کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔