پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ، سابق گورنر چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تاریخ کو نیوٹرل ہو کر لکھنا چاہیے ، مسلمانوں اور سکھوں پر ظلم کی ایک تاریخ ہے ، مختلف ممالک پر حملے کر کے قبضے کرنا ، ملک کو فتح کر کے اپنا حصہ ڈکلیئر کرنا دنیا کی روایت رہی ہے ، طاقتور دوبارہ سبق بھول گئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں محقق ، مصنف و صحافی منصور بہزاد بٹ کی کتاب ” دا سکھ ہیرٹیج آف گجرات ڈسٹرکٹ: اے ہسٹوریکل اوڈیسی “ کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، چوہدری قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تاریخ صرف ماضی کے واقعات نہیں ، واقعات کیوں تھے یہ بھی تاریخ ہے ، کیا کسی کی خواہش سے ہوئے ، کچھ بیوقوفیوں سے ہوئے ؟ یہاں کی پاپولر تاریخ درباروں کی ہے ، انہوں نے کہا کہ گجرات سے گزرنے والے یہاں سے آرام سے نہیں گزرے ، تاریخ میں یہی جگہ ہے جہاں ایلیگزینڈر پہلی دفعہ پیچھے ہٹا ، ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ، مستقبل محفوظ بنانا چاہیے ، کامیاب راستوں کی تلاش کرنی چاہیے ، چوہدری قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کتاب لکھنا محنت طلب کام ہے ، پڑھنے کی بھی عادت ڈالنی چاہیے جو قومیں علم سے منہ موڑ لیتی ہیں تاریخ میں گم ہو جاتی ، علم سے دوری قوموں کے سامنے ذلالت کا باعث بنتی ہے ، دعاﺅں سے کام نہیں چلے گا ، عمل سے کام بنے گا ، انہوں نے کہا کہ گجرات کو گوجرانوالہ ، جہلم اور پنجاب سے جوڑ کر پاکستان کے ساتھ جوڑنا چاہیے ، منصور بہزاد بٹ نے گجرات کی مختلف شخصیات ، قبیلوں ، خاندانوں بارے لکھا ، یہ ایک اچھی کاوش ہے ، تاریخ کہانی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔