عدالتی نظام دفن:آنکھ کا علاج نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈاکٹر مجرم ہیں:علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالتی نظام دفن ہو چکا ہے انہیں عمران خان سے متعلق تفصیلات اس وقت ملیں جب سلمان صفدر کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا عمران خان نے بتایا کہ انہیں 3 ماہ سے دھندلا نظر آ رہا تھا تاہم صحت کے حساب سے وہ فٹ ہیں علیمہ خان نے کہا کہ آنکھ کی شکایت پر آئی ڈراپ دی گئی جب کہ ملاقات کے دوران عمران خان کی آنکھ سے پانی نکل رہا تھا عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آنکھ کا علاج نہ کرنے پر غفور انجم جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹر مجرم ہیں۔ اگر کل بھوشن ہوتا تو پورے پاکستان کی میڈیکل ٹیم پہنچ جاتی۔ عمران خان کا جرم یہ ہے کہ وہ عوام کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کمینہ نہیں ہونا چاہیے۔ پیٹھ پر چھرا مارنے والا ہیرو نہیں ہو سکتا چیف جسٹس نے علاج کے لیے کوئی حکم نہیں لکھا ہمیں چھپا کر علاج کروانا قبول نہیں ہے۔