راجن پور کے علاقوں سے 42اوررحیم یار خان کے علاقے سے 200ڈاکوو¿ں نے ہتھیار ڈال دئیے جب کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کچے کے علاقوں کیلئے ڈویلپمنٹ کا اعلان کردیا پنجاب میں کچے کا علاقہ ڈاکوو¿ں سے پاک ہوگیا راجن پوراوررحیم یار خان کے جزیرہ نماعلاقے کلیئر کردیے گئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے ڈاکوو¿ں سے پاک ہو گئے، راجن پور اور رحیم یار خان کے جزیرہ نما علاقے کلیئر ہو گئے راجن پور کے 42 اور رحیم یار خان کے 200 ڈاکوو¿ں نے ہتھیار ڈال دیے چیف منسٹر پروگرام آف کچے ایریا ڈویلپمنٹ کے لیے تین رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی گئی، جس کی سربراہی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی ہیں، کمیٹی میں ہوم سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساو¿تھ بھی شامل ہیںکچے کے علاقوں میں اسکول، کالج، ہسپتال اور ٹیوٹا کے ادارے قائم کیے جائیں گے۔ بہتر ٹرانسپورٹ کے لیے گرین بس سروس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کچے کے لوگوں کو اپنی کھیتی باڑی اور روزگار کے لیے زرعی اراضی اور کسان کارڈ دیے جائیں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔