کسی کی زندگی سے کھیلنے کا اختیار نہیں کل کو کسی پر بھی کوئی مشکل وقت آسکتا ہے: جاوید لطیف

بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کروائی جانی چاہیے کسی کی زندگی سے کھیلنے کا کسی کو اختیار نہیں ہے یہ کوئی جواز نہیں کہ کوئی بیمار ہو تو خوش ہوا جائے حکومت کو فوری طور پر بیرون ملک سے علاج کی اجازت دینی چاہیے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کہہ دینا کہ 15 فیصد بینائی رہ گئی ہے یہ بھی مناسب نہیں ہے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مسلم لیگ جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور ذاتی معالج کی فوری ملاقات کی حمایت کر دی ہے سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موصوف خود لوگوں کی بیماری کا مذاق ا±ڑایا کرتے تھے، کل کو کسی پر بھی کوئی مشکل وقت آسکتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بانی سے ملاقات کروانی چاہیے