بیس ارب روپے مالیت سے زائد کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ، میری ٹائم ایجنسی کی کارروائی، 20 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی‘بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر اور اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے مشترکہ طور پر ایک اہم بین الادارہ جاتی کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدارقبضے میں لے لی کشتی سے 1300 کلوگرام سے زائد چرس اور بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد ہوئی، جو ترسیل کے لیے لے جائی جا رہی تھی ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےمطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک بے ریاست کشتی کو روک کر اس پر سوار ہو کر تلاشی لی گئی اس کامیاب کارروائی کو بروقت انٹیلیجنس شیئرنگ، حقیقی وقت میں مو¿ثر رابطہ کاری اور شریک اداروں کی مربوط حکمت عملی نے ممکن بنایا