گجرات(سٹاف رپورٹر) پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پراجیکٹ مینیجر نیسپاک لاہور ڈاکٹر سید عباس علی نے سیوریج سسٹم کی فزیبلٹی رپورٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبے کے تکنیکی پہلو¶ں، لاگت اور ٹائم لائن سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا کاشان حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔