گجرات:ڈپٹی کمشنر نور العین کی زیر صدارت اجلاس ‘ اہم سکیموں کی منظوری

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (DDC) کا اجلاس منعقد ہوا۔اے ڈی سی آر وقاص صفدر سکندری، ڈی ڈی ڈولپمنٹ تصور عباس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے کی دو اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ پہلی اسکیم نڈالہ سیکٹر سرخپور میں حفاظتی بند کی تعمیر سے متعلق ہے جس کی لاگت 98 ملین روپے ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے دریائے توی کے پانی کے اوور فلو کو روکا جا سکے گا۔دوسری اسکیم بھمبر نالہ، ہیڈ ویلج گجر کوٹلہ میں چار سالڈ اسٹون اسٹڈز کی تعمیر سے متعلق ہے جس کے لیے 48 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ دونوں منصوبوں پر کام جلد از جلد شروع کر کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ ممکنہ بارشوں کے دوران نقصانات سے بچا جا سکے۔