برطانیہ کی معروف ہوائی کمپنی لفتھانسہ نے ہڑتال کی وجہ سے تقریبا 8سو کے قریب پروازیں منسوخ کر دیں جس کے باعث 1لاکھ سے زائد مسافر ائیر پورٹس پر پھنس گئے ‘ جرمنی میں تنخواہ اور پنشن میں اضافے کے مطالبات کو لیکر پائلٹس اور کیبن کریو کی جانب سے چوبیس گھنٹے کی ہڑتال کے فیصلے نے مسافروں کو مصیبت میں ڈال دیا ‘ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہڑتال کی طرف سے فرینکفرٹ اور میونخ جیسے بڑے مرکزوں کی پروازوں میں سنگین خلل کا سامنا کرنا پڑا ‘ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ‘ لفتھانسہ ائیر لائن کے ذمہ داروں نے مسافروں کو درپیش مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آج بڑے پیمانے پر معمول کے مطابق شیڈول کی بحالی متوقع ہے مسافروں کو نئی پروازیں بک کرنے یا پھر مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش بھی کی گئی ہے لیبر ریلیشنز کے ڈائریکٹر مائیکل نگگیمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بات کو بڑھاوا دینے کی بجائے تعمیری بات چیت کی طرف بڑھنا چاہیے ہڑتال ہمارے ملازمین کے مستقبل کے امکانات میں مدد نہیں کرتی اور سب سے بڑھ کر ہمارے مسافروں کو متاثر کرتی ہے۔