عالمی شہرت یافتہ گلوکار ادت نارائن جنہوں نے شادی کے اگلے ہی برس ممبئی منتقل ہونے کے بعد دوسری شادی کرلی تھی ایک بار پھر قانونی تنازع کی زد میں آ گئے اور اس بار مدمقابل ان کی اہلیہ ہیںاہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میری رضامندی اور علم میں لائے بغیر ادت نارائن اور ان کی دوسری اہلیہ نے آپریشن کے بہانے میری بچہ دانی نکلوا دی تھی یہ آپریشن ادت نارائن، ان کے بھائیوں سنجے کمار اور للت نارائن، اور دوسری بیوی دیپا نے ایک سازش کے تحت دھوکے سے کرایاادت نارائن کی پہلی اہلیہ رنجنا نے گلوکار کے خلاف ریاست بہار کے ضلع سپول کے خواتین پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے رنجنا جھا نے اپنی درخواست میں یہ بھی بتایا کہ ان کی اور ادت نارائن کی شادی 7 دسمبر 1984 کو ہوئی تھی اور اگلے ہی برس ادت اپنے کیریئر کے لیے ممبئی منتقل ہوگئے تھے معلوم ہوا کہ ادت نارائن نے دیپا نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں رنجنا نے بتایا کہ 1996 میں انھیں علاج کے بہانے دہلی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی اجازت کے بغیر ان کا رحم نکال دیا گیا۔