حکمرانوں کا قبلہ درست نہ ہوا تو لوگ انکے گھروں تک جائینگے: شوکت یوسفزئی

عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے، حکومت پہلا کام کرے کہ ملاقات پر پابندی ختم کرے بانی کے پیچھے پوری قوم کھڑی اور دیکھ رہی ہے یہی صورتحال رہی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ رپورٹ نہ کھیلا جائے اور بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج و فیملی کو ملنے کی اجازت دے رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ذاتی معالج اور فیملی کو ملنے کی اجازت دے، اگر اجازت نہ دی تو حالات خراب ہو جائیں گے رپورٹ رپورٹ نہ کھیلا جائے کیونکہ یہ بانی کی صحت کا معاملہ ہے اس بار احتجاج شروع ہوا تو ختم نہیں ہو گاانہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ لوگ ان کے گھروں کا رخ کر سکتے ہیں اس وقت لیڈرشپ پر بہت زیادہ پریشر ہے ہم ورکرز کو کنٹرول نہیں کرسکتے ان میں بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے، اس وقت ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں کا دورہ نہیں کرسکتے