گجرات: پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں سارجنٹ ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے فزیکل ٹیسٹ ایئرپورٹ اسٹرپ گجرات میں منعقد ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر ، ایس ڈی ای او عائشہ گوندل اور دیگر افسران کے ہمراہ ٹیسٹ کے عمل کا جائزہ لیا۔ امیدواروں کے دوڑ، قد اور سینے کی پیمائش سمیت دیگر جسمانی معیارات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ٹیسٹ کے موقع پر ریونیو اسٹاف، پولیس اور پیرا حکام موجود تھے۔ امیدواروں کی رول نمبر سلپس اور بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں فزیکل ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی۔ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کو انتظامات کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاکہ شفاف اور منظم طریقے سے ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔